نتیش نے اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری کی کتاب کااجرا کیا

0

پٹنہ : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری کی تحریر کردہ کتاب ”سیاست میں سداشیتا“کا اجرا کیا ۔کمار نے اتوار کو یہاں ایک انے مارگ واقع وزیراعلیٰ رہائش میں اس کتاب کا اجرا کیا ۔ اسمبلی سکریٹریٹ کے ذریعہ شائع ”سیاست میں سدا شیتا “کتاب میں بہار اسمبلی کے موجودہ اسپیکر وجے کمار چودھری کے افکار و خیالات ،اہم موضوعات پر ان کے 36مضامین اور ان کی زندگی کے سفر کو ایک دھاگے میں پرودیا گیا ہے۔
 چودھری نے اپنے مضمون میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی خوبیوں او ران کے کاموں کا بھی تذکرہ کیا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ کے بارے میں لکھاہے کہ ” کسی لیڈر میں انسانیت کی تلاش کرنی ہے تو مسٹر نتیش کمار کو آفات کی گھڑی میں محسوس کیاجاسکتاہے ۔ سماج میں امن وسکون کیلئے جب حکمراں رات میں جاگتاہے تبھی عوام چین کی نیند سوتی ہے “
”سیاست میں سدا شیتا “چودھری کے ذریعہ تحریر کردہ مضامین کا مجموعہ ہے جس میں ان کی شخصیت کے مختلف پہلوجیسے نرم زبان، شائستگی وغیرہ جھلکتی ہے ۔ ا س کتاب میں ان کی سفر زندگی کو بہت ہی دلنشیں انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ کتاب کی زبان سب کیلئے لائق سمجھ ہے ۔ کتاب میں چودھری کے مضامین سے قارئین کی سیاست، سماج اور آئین کی معلومات میں اضافے کا سبب ہوگا۔ سیاست دانوں اور قانون کے طلباءکے لئے کتاب میں درج مضامین انتہائی سود مند ثابت ہوںگے ۔اس کتاب میں وزیراعلیٰ  کمار کی قیادت میں بہار کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں کئے گئے کام اور لوگوں کے مفاد کیلئے کئے گئے فلاحی کاموں کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیاگیا ہے ۔ کتاب میں مسٹر چودھری کے وزیراعلیٰ سے تعلقات سے متعلق بھی تفصیلی بحث کی گئی ہے۔
”سیاست میں سدا شیتا “یعنی سیاست میں شفافیت نامی کتاب میں اسمبلی کی اہم سرگرمیوں ، دولت مشترکہ ، پارلیمانی یونین ، ہندوستانی خطے کے چھٹے مجموعے کا کامیاب انعقاد ، شراب بندی قانون اور موسمیاتی تبدیلی پر صلاح ، اسمبلی طریقہ کار اور ضابطہ عمل میں سدھار،اورتقرری سے متعلق شفاف نظام بنائے جانے سے متعلق دیگر موضوعات پر بحث کی گئی ہے ۔ اس کتاب کی ایڈیٹنگ سنیئر صحافی اروند شرما نے کی ہے ۔ جبکہ اس کا دیباچہ سنیئر صحافی ونود بندھو نے تیار کیاہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS