کووند نے ملک کے باشندوں کو رکشا بندھن کی مبارکباد دی

0

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے پیاراور بھائی چارے کے تیوہاررکشا بندھن کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہیں اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ 
مسٹر کووند نے رکشا بندھن کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا،’رکشا بندھن کے مبارک موقع پر میں تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ راکھی پیار، محبت اور یقین کا وہ اٹوٹ دھاگہ ہے جسے بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر باندھتی ہیں۔ یہ ایک ایسا تیوہار ہے جو خواتین کے مفادات کی حفاظت کرنے اور ان کی بھلائی کے لیے کام کرنے کی قوت ارادی کو مضبوط کرتا ہے‘۔
صدر نے کہا،’آئیے اس دن، ہم سب خواتین کے احترام اور تحفظ کے تئیں کوشاں رہنے کا عزم کریں تاکہ ملک اور سماج میں وہ بڑھ چڑھ کر شراکت داری کر سکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS