ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں گذشتہ سال دسمبر میں چارفیصد کی گراوٹ

0

نئی دہلی:  ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں گذشتہ سال دسمبر میں تقریبا چار فیصد کی گراوٹ درج کی گئی،جب کہ ہدف کے مقابلہ میں پیداوارمیں سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال دسمبر میں خام تیل کی پیداوار 25.46 لاکھ ٹن تھی،جب کہ اس کا ہدف 27.44 لاکھ ٹن تھا۔ دسمبر 2019 میں پیداوار 26.51 لاکھ ٹن تھی۔ اس میں سے او این جی سی نے 17.01 لاکھ ٹن تیارکیا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.75 فیصد کم ہے۔ 

آئل انڈیا لمیٹڈ کی پیداوار 16.18 فیصد اضافے سے 2.41 لاکھ ٹن ہوگئی۔ پروڈکشن پارٹنرشپ معاہدے کے تحت آنے والے آئل فیلڈز میں پیداوار 11.62 فیصد کم ہو کر 6.14 لاکھ ٹن رہی۔
قدرتی گیس کی پیداوار دسمبر 2020 میں 7.11 فیصد کم ہوکر 24.90 ایم ایم ایس سی ایم ہوگئی جو ہدف سے 22.94 فیصد کم ہے۔ اس سے او این جی سی کی قدرتی گیس کی پیداوار میں 7.04 فیصد اور آئل فیلڈزمیں شراکت کے معاہدے کے تحت 12.22 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اسی دوران آئل انڈیا لمیٹڈ کی پیداوارمیں 3.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS