کنڑ اداکارہ راگنی دویدی کو ڈرگس معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت

0

نئی دہلی:  سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز منشیات کے استعمال اور سپلائی کے الزامات میں کنڑ اداکارہ راگنی دویدی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔
جسٹس روہنگٹن فالی نریمن کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت کی درخواست کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی خصوصی درخواست کو منظور کیاتھا۔
عدالت نے راگنی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا اورسالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلیں سننے کے بعد درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ اورکرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ اس معاملہ میں نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹراپک سبسٹانسیز(این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعہ 37 کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ نے گذشتہ برس نومبر میں راگنی دویدی اور دیگر کی درخواستوں کو خارج کردیا تھا۔ جس کے خلاف اس نے اعلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
 خیال رہے پولیس نے پارٹیوں میں منشیات کی فراہمی اورخود اس کے استعمال کرنے کی پاداش میں راگنی،سنجنا گلرانی اور دیگر شریک ملزمان کو گرفتار کیاتھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS