چینی کپڑے پر ہندوستانیوں کے لیے ہتک آمیز جملے، کمپنی نے معافی مانگی

0
Image: TV9 Bharatvarsh

بیجنگ (ایجنسی):چین میں کپڑوں کے سب سے بڑے برانڈ جے این بی وائی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دراصل اس کی ایک پروڈکٹ میں لوگوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں جو ہندوستانی ہیں۔ اس میں’ویلکم ٹوہیل‘اور’مجھے چھونے دو‘جیسے جملے لکھے گئے ہیں۔ یہ پروڈکٹ بچوں کا لباس ہے۔ کمپنی سے کپڑے کے منظر عام پر آنے کے بعد اسے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ہفتے چینی سوشل میڈیا پر ایک ماں نے کپڑوں کی شکایت کی۔ اس کے بعد جے این بی وائی نے معافی مانگی اور بازار سے کپڑے واپس منگوا لیے۔

سرکاری اخبارگلوبل ٹائمز کی رپورٹ نے کپڑوں پر چھپنے والے ان پرنٹس کو ‘نامناسب’ اور ‘بھیانک’ قرار دیاہے۔ لیکن اس نے اپنی رپورٹ میں بھارت مخالف تصاویر کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ شکایت کرنے والی خاتون کی شناخت موگو موگو کے طور پر کی گئی ہے۔ خاتون نے چینی سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس کے خاندان نے اپنے چار سالہ بیٹے کے لیے ایک قمیض خریدی ہے۔ خاتون نے ایک سفید قمیض کی تصویر شیئر کی، جس میں تصاویر اور الفاظ کو سیاہ حروف میں لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے بعد میں کپڑوں پر لکھے گئے الفاظ کے معنی معلوم ہوئے کیونکہ قمیض بچے کے دادا دادی نے خریدی تھی جو انگریزی نہیں جانتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS