والد کے انتقال کے بعد شیرفین رتھر فورڈ آئی پی ایل سے وطن واپس

0
Image: Rediffmail

شارجہ(یو این آئی):سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی شیرفین رتھر فورڈ اپنے والد کے انتقال کے بعد آئی پی ایل سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
حیدرآباد نے حال ہی میں 23 سالہ ویسٹ انڈیز بلے باز کو جونی بیئرسٹو کے متبادل کے طور پر دستخط کیا تھا، جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے سے باہر رہنے کا فیصلہ کیاتھا۔ ایک ٹویٹ میں فرنچائز نے بتایاکہ “سن رائزرز حیدرآباد کا خاندان شیرفین رتھر فورڈ کے والد اور ان کے خاندان کے انتقال پر گہری تعزیت پیش کرتا ہے۔ شیرفین اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے آئی پی ایل بائیو ببل چھوڑیں گے۔
رتھر فورڈ کی وطن واپسی سن رائزرز ٹیم کے لیے ایک اور دھچکا ہے ، جو آئی پی ایل کے 2021 سیزن کے لیے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہیں۔ وہ اب تک آٹھ میچوں میں صرف ایک جیت سکا ہے۔ اگرچہ 2016 کے آئی پی ایل فاتح حیدرآباد کے پاس جیسن رائے کا آرڈر کے اوپری حصے میں بیٹنگ کرنے کا آپشن ہے، انہیں اگلے چند میچز ٹی نٹراجن اور وجے شنکر کے بغیر کھیلنا ہوں گے۔ دراصل ٹی نٹراجن کورونا سے متاثر ہیں جبکہ وجے شنکر ان کے ساتھ قریبی رابطے کی وجہ سے کورنٹائن میں ہیں۔
واضح رہے کہ راتھر فورڈ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی ہیں، جس نے حال ہی میں سی پی ایل 2021 کا ٹائٹل جیتا۔ اس ٹورنامنٹ میں وہ ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئےتھے۔ انہوں نے اس سیزن میں 127.18 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 262 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS