جھارکھنڈ میں چمپائی حکومت نے اکثریت ثابت کر دی، ہیمنت سورین نے لیا حصہ

0
جھارکھنڈ میں چمپائی حکومت نے اکثریت ثابت کر دی، ہیمنت سورین نے لیا حصہ
جھارکھنڈ میں چمپائی حکومت نے اکثریت ثابت کر دی، ہیمنت سورین نے لیا حصہ

رانچی: جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلی چمپائی سورین کی قیادت میں ریاست کی نو تشکیل شدہ حکومت نے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے جھارکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں فلور ٹیسٹ پاس کر لیا۔

ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد چمپائی سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد گورنر نے انہیں 10 دن کے اندر ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا۔ پانچ فروری کو انہوں نے اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا اور اس خصوصی اجلاس میں چمپائی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ چمپائی سورین نے اسمبلی میں پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ ان کی حکومت کے پاس اکثریت ہے۔ اسی سلسلسے میں بلائے گئے خصوصی اجلاس میں بھی انہوں نے اپنی اکثریت ثابت کر دی۔

اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمران جماعت کو کل 47 ووٹ ملے جب کہ اپوزیشن کو محض 29 ووٹ ملے۔ سابق سی ایم ہیمنت سورین بھی اس خصوصی سیشن میں فلور ٹیسٹ میں حصہ لینے آئے تھے۔ ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ چمپائی سورین کافی خوش اور پرجوش نظر آئے۔

معلوم ہوکہ اس وقت جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے 29 ایم ایل اے، کانگریس کے 17، سی پی آئی (ایم ایل) اور راشٹریہ جنتا دل کے ایک ایک ایم ایل اے ہیں۔ اس میں راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے ستیانند بھوکتا نے وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ کانگریس کے 17 ایم ایل اے ہیں جن میں سے عالمگیر عالم نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔

مزید پڑھیں: رام لیلا ڈرامے میں سیتا کو سگریٹ پیتے دکھانے پر 6 یونیورسٹی طلبا گرفتار، دیکھیں ویڈیو

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے 29 ارکان میں سے چمپائی سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ ان تینوں لوگوں نے حلف لیا اور حکومت بنائی اور اس کے بعد گورنر نے انہیں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا۔ اس سلسلے میں جھارکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS