ملک میں دس لاکھ کی آبادی پر کورونا جانچ کی اوسط تعداد 89 ہزار سے متجاوز

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے وائرس متاثرین کا جلد پتہ لگاکر اس پر قابو پانے کی  میم میں 12 نومبر کو ملک میں فی دس لاکھ آبادی میں جانچوں کی اوسطاً  89 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 کا پہلا واقعہ سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے جانچ کے کے دائرے میں مسلسل اضافہ کیا اور اس سے وائرس کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جمعرات (12 نومبر)تک،جانچ  کی کل تعداد 12 کروڑ 31 لاکھ ایک ہزار 739 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں کل 11 لاکھ 39 ہزار 230 جانچیں کی گئیں۔
ملک میں فی دس لاکھ آبادی پر اوسطاً جانچ بھی 89007 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں یومیہ اس ککی زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں 24 ستمبر کو ایک روز میں 14 سے 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کرنے کا ریکارڈ ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS