بی جے پی کے اقتدار میں صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے: راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز آسام کے صحافی پیراگ بھویاں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو براہ ہدفت تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’بی جے پی لیڈروں کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے آسام کے صحافی پیراگ بھویان کو مشکوک حالات میں قتل کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ آسام، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں سچی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے اورتماشہ کرنے والوں کو تحفظ مل رہا ہے۔
کانگریس لیڈر نے دو دن پہلے صحافیوں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے  نے کہا ’’اتر پردیش کے صحافی ونے تیواری کو بی جے پی کے غنڈوں نے بے دردی سے مارا پیٹا۔ اگر حقوق کا معاملہ چل نکلا ہے تو پھر یہ پوچھ لیا جائے کہ کچھ چنید صحافیوں کے لئے حقوق یاد آئیں گے یا ونے تیواری جیسے متاثرین کے لئے بھی‘‘۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS