ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح 93 فیصد،موت کی شرح 1.47 فیصد

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے تیزی سے صحت یاب ہونے وجہ سے ری کوری کی شرح 93 فیصد ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.47 فیصد رہ گئی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق جمعرات کو 49079 افراد صحتمند ہوئے، جس کے نتیجے میں اس وبا پر فتح حاصل کرنے والوں کی شرح 92.97 فیصد ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اموات کی شرح بھی کم ہوکر 1.47 فیصد رہ گئی ہے۔ انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 81.15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ 484547 رہ گئی ہے اور ان کی شرح 5.55 فیصد پر آگئی ہے۔ اس دوران ملک میں انفیکشن کے 44878 نئے معاملے سامنے آئے،جس سے متاثرین کی تعداد تقریباً بڑھ کر 87.29 لاکھ ہوگئی۔
کوڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے نئے معاملوں  کی بنسبت شفایاب ہونے والوں کی زیادہ تعداد زیادہ رہی، جس کے نتیجے میں سرگرم معاملوں تعداد 3435  کم ہوکر یہ 85583 پر آگئی ہے۔ وہیں 122 اموات ہونے سے ریاست میں  مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 45682 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 16.05 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS