کسان تنظیموں کی 10 دور کی بات چیت لیکن کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں ہو سکا 

0

نئی دہلی:  سپریم کورٹ کی جانب سے زرعی اصلاحاتی قوانین کی بابت تشکیل کمیٹی کی جمعرات کے روز یہاں میٹنگ ہوئی جس میں 10 کسان تنظیموں نے حصہ لیا اور قوانین کے بہتر ڈھنگ سے عمل درآمد کے لیے اپنے مشورے دیے۔ 
میٹنگ میں کمیٹی کے رکن انل گھنوت،اشوک گلاٹی اور پرمود جوشی نے حصہ لیا۔ کسان رہنما بھوپیندر سنگھ مان نے پہلے ہی اس کمیٹی سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق مذاکرے میں کرناٹک،کیرالا،مدھیہ پردیش،مہاراشٹر، اڈیشہ،تلنگانہ،تملناڈو اوراترپردیش کی کسان تنظیموں نے حصہ لیا۔ 
ان قوانین کے خلاف تحریک چلانے والی کسان تنظیموں نے اس کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔ کسان تنظیمم زرعی اصلاحاتی قوانین کو رد کرنے اور فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی درجہ دینے کے مطالبے کے سلسلے میں گذشتہ 57 دنوں سے دہلی کی سرحد کے قریب دھرنا۔مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حکومت کے ساتھ کسان تنظیموں کی 10 دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS