تلنگانہ:خواتین ڈاکٹرکے ساتھ عصمت ریزی اور قتل کے چاروں ملزمین کا انکاؤنٹر 

0

نئی دہلی: تلنگانہ میں عصمت دری اور قتل کے معاملے میں ملوث چاروں ملزموں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ان چاروں پر خواتین ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ مل کر عصمت دری اور قتل کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ 
پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام ملزمان فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے،اس دوران پولیس کی فائرنگ کی اور انکا ؤنٹر میں تمام ملزم ہلاک ہوگئے ہیں۔ 
پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح3 بجے سے6 بجے کے درمیان پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد پولیس ان چاروں ملزموں کو جائے واردات پر لے گئی تھی، تاکہ سین آف کرائم کی تفتیش ہوسکے۔ 
لیکن ان میں سے ایک مجرم نے پولیس اہلکار کا ہتھیار چھین کر بھاگنے کی کوشش کی۔ 
پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ملزم فرار ہوتا تو ایک بڑا ہنگامہ ہوجاتا،پولیس کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اورپولیس کی جوابی فائرنگ میں چاروں ملزم ہلاک ہوگئے تھے۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS