عصمت دری معاملے پر پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ 

0

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں عصمت دری کے واقعات پر بحث کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اناؤ عصمت دری کی شکار بچی
کو زندہ جلانے کے واقعے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اناؤ میں متاثرہ لڑکی 95 فیصد جل گئ تھی ، اس ملک میں کیا ہورہا ہے؟ ایک
طرف بھگوان رام کا مندر تعمیر کیا جارہا ہے اور دوسری طرف'سیتا مائیہ'کو نذر آتش کیا جارہا ہے۔ 
جرائم پیشہ لوگ اس طرح کی ہمت کہا ں سے لاتے ہیں؟ ادھیر رنجن چودھری کے اس بیان کے بعد کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے ایوان کی
کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور اٹھ کر باہر چلے گئے۔
 اس سے قبل دہلی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے کہا کہ جو کچھ  بھی ہوا ہے صحیح ہواہے ۔ لوک سبھا میں انکاؤنٹر سے متعلق بحث کے دوران ،
میناکشی لیکھی نے کہا کہ پولیس کے پاس اسلحہ سجاوٹ کے لے نہیں ہے۔ میناکشی لیکھی نے کہا کہ نیربھایا کیس میں ، دہلی حکومت فیصلہ لینے کے
لئے فائل مہینوں دباکر رکھی ہے 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS