لاک ڈاون میں نرمی، تلنگانہ میں بازاروں میں چہل پہل میں اضافہ

0
image:indianexpress.com

حیدرآباد: (یواین آئی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے گذشتہ روز کئے گئے اعلان کے بعد آج ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع میں عوام کی بڑی تعداد نرمی کے اوقات دو بجے دن تک بازاروں میں دیکھی گئی۔دکانات، تجارتی ادارے کھلے رہے اس دوران چہل پہل اور مختلف سرگرمیاں دیکھی گئیں۔عوام جو نرمی کے محدود اوقات کی وجہ سے فکر مند تھے نے اس میں اضافہ کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات میں اضافہ پر دارالحکومت حیدرآباد کے کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی۔ریاست کی سرحدات پر مسافرین کی گاڑیوں کی جانچ کی گئی اور صرف ای پاس رکھنے والوں کو ہی داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔بین ریاستی بس خدمات اور ٹرانسپورٹ معطل رہیں۔پرائیویٹ اداروں دکانات اور دفاتر نے کام کیا۔پولیس نے دو بجے دن کے بعد لاک ڈاون پر سختی کے ساتھ عمل کیا اورغیر ضروری طورپر سڑکوں پر نظرآنے والے افراد کی گاڑیوں کو ضبط کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS