طیب شاہد نے علیگ میڈی ہیلپ ویب سائٹ کا آغازکیا ہے  

0

اگر آپ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کر پارہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلباء اور نوجوان تاجر طیب
شاہد نے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرے اور ملک کے لئے ایک اہم شراکت کی ہے۔ طیب شاہد نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس ویب سائٹ
کا نام  ’علیگ میڈی ہیلپ ‘رکھا گیا ہے۔ آپ اس ویب سائٹ پر اپنا نارمل چیک اپ کرسکتے ہیں ۔اس ویب سائٹ  پر کورونا سے مطالق جانچ کرنی ہو تو یہ سہولت بھی
ویب سائٹ پر دستیاب کرائی گئ ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر ڈاکٹر سے مفت مشورے لے سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ آپ کو کورونا
وائرس سے متاثرہ ،مردہ ،صحت مند لوگوں کے ڈاٹا کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔
ویب سائٹ کو عالمی ادارہ صحت سے منسلک کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے ڈاکٹروں اور عوام کو ویب سائٹ پر دی جانے والی معلومات مشترکہ کی گئی ہے۔ اگر
آپ ڈاکٹر ہیں اور اس ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو مفت مشورے دینا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ پر دی گئی معلومات پر رابطہ کرنا ہوگا۔ یہ ویب سائٹ صرف لاک ڈاؤن
تک ہی  دستیاب رہے گی۔ ویب سائٹ ایڈریس ہے: www.aligmedihelp.wixsite.com/free
آپ مفت مشورہ کرسکتے ہیں: پروفیسر (ڈاکٹر) طارق ،دانتوں کے امراض ، ڈاکٹر علینہ حیدر ،خواتین کے  امراض  ، ڈاکٹر نرمتا، ایشور اگروال ، بالوں کے امراض ،
ڈاکٹر ریحانہ خاتون ، امراض نسواں ۔طیب شاہد علیگ مسلم یونیورسٹی سے  سول انجینئرنگ کی ہے اور لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ  ٹرائی پیکل میڈیسن  کوویڈ ۔19 پر
حال ہی میں کورس کیا ہے ۔ 
نیتھیلتھ اور فکی سے منسلک۔
 لاک ڈاؤن میں اپنے والد کا صحیح علاج نہیں ملا تو سابق طالب علم طیب شاہد نے یہ ویب سائٹ تیار کی۔
تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے علاج میں مشکل پیش نہ آئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS