کسی بھی پرائیویٹ اسکول کو فیس بڑھانے کی اجازت نہیں:منیش سسودیا

0

دہلی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے عالمی وبائی مرض کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاون کے دوران حکومت کی پیشگی اجازت لئے بغیر کوئی بھی پرائیویٹ اسکول بچوں کی فیس نہیں بڑھائے گا اور ایک ساتھ تین ماہ کی ٹیوشن فیس کے بجائے ایک ماہ کی ہی فیس لے گا۔
وزیر تعلیم سسودیا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے کہا ’’میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بہت سے اسکول منمانے طریقے سے فیس لے رہے ہیں، اسکول بند ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ فیس وصول کر رہے ہیں۔ پرائیویٹ اسکولوں کو اتنا نیچے گرنے کی ضرورت نہیں ہے. 
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی پرائیویٹ اسکول حکومت سے پوچھے بغیر فیس نہیں بڑھا سکتا۔ اس وقت بچوں کی فیس نہ دینے کی وجہ سے ان کا آن لائن کلاسز سے نام کاٹنا مناسب نہیں ہے۔ سسودیا نے کہا کہ اسکول ایک ماہ سے زیادہ فیس کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔ پہلے عام طور پر اسکول تین ماہ کی ٹیوشن فیس ایک ساتھ لیتے ہیں۔ اسکول ٹرانسپورٹ فیس وصول کر رہے ہیں جو قطعی مناسب نہیں ہے اور اس کا مطالبہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی. 
یہی نہیں سسودیا نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکول اساتذہ سمیت اپنے ملازمین کو وقت پر تنخواہیں دیں گے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو پیرنٹس ایسوسی ایشن کی مدد سے اپنے ملازمین کو تنخواہ دینی ہوگی۔ اس میں کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ جو اسکول اس پر عمل نہیں کرے گا ان پر ڈیزاسٹر لاء اور دہلی اسکول ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS