تمل ناڈو:ایک روز میں ریکارڈ 23 اموات

0

چنئی : تمل ناڈو میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کورونا سے 23 افراد کی موت ہوگئی اور 1875 اس سے متاثر ہوئے ہیں۔دارالحکومت چنئی میں کورونا وبا کا قہر سب سے زیادہ دیکھنے کو ملا ہے،یہاں 279 افراد جاں بحق ہوئے،جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد 27398 ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق کورونا سے 21 لوگوں کی موت سرکاری اسپتال میں ہوئی جبکہ دو کی نجی اسپتال میں۔ریاست میں اس بیماری سے اب تک 349 کی موت ہوچکی ہے اور مجموعی طور پر 38716 اس سے متاثر ہوئے ہیں۔بلیٹن کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 1372 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اب تک ، 20،705 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 17،659 کورونا متاثرین زیر علاج ہیں۔بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 6،55،675 افراد کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ ان میں سے 38،716 کی رپورٹ مثبت اور 6،16،395 کی منفی آئی ہے۔564 نمونے کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS