ہماری مذہبی آزادی پر امریکہ کو تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں: ہندوستان

    0

    نئی دہلی: ہندوستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں ملک میں مذہبی آزادی کے سلسلے میں کیے گئے تبصروں کو سرے سے خارج کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو آئین کی جانب سے حاصل حقوق کے بارے میں کسی بیرون ملک کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2019 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ شائع کی ہے جو امریکی پارلیمنٹ کی قانونی ضرورت کے لیے نکالا جانے والا امریکہ کا داخلی دستاویز ہے۔ 
    شریواستو نے کہا کہ ہندوستان کے زندہ جمہوری روایات اور معاملات سے دنیا اچھی طرح سے متعارف ہے۔ ہندوستان کی حکومت اور عوام ملک کی جمہوری روایات پر فخر کرتے ہیں۔  ہندوستان میں ہمارے یہاں عوامی تبادلہ خیالات کی مستحکم روایت ہے اور آئینی ادارے اور قانون مذہبی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔ 
    انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئینی موقف یہ ہے کہ ہمارے شہریوں کو آئین سے حاصل حقوق کے بارے میں کسی غیر ملکی ادارے کو کوئی تبصرہ کرنے کا حق نہیں
    ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS