طالبان نے افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانوں کی تلاشی لی

0
Image:ndtv.in

نئی دہلی :طالبان نے بدھ کے روز دارالحکومت قندھار اور ہرات میں بند پڑے ہندوستان قونصل خانوں کی تلاشی لی۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے وہاں کچھ دستاویزات تلاش کئے۔ اس دوران میں وہاں کھڑی کاریں کو بھی وہ اپنے ساتھ لے گئیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے ممبر دارالحکومت قندھار اور ہرات میں واقع ہندوستانی قونصل خانے پہنچے اور وہاں دستاویزات کی تلاشی لی۔ یہی نہیں وہ دونوں قونصل خانے میں کھڑی گاڑیاں بھی لے گئے۔ دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ، طالبان نے گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے،ان افغانوں کو تلاش رہے ہیں جو قومی خفیہ ایجنسی،نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی میں کام کیا ہے۔

کابل میں سفارت خانے کے علاوہ ہندوستان،افغانستان میں مزید چار قونصل خانے ہیں۔ قندھار اور ہرات کے علاوہ ہندوستان کا مزار شریف میں بھی قونصل خانہ تھا جس کو طالبان نے ملک کا کنٹرول سنبھالنے سے کچھ دن پہلے بند کر دیا تھا۔ دریں اثنا نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک خفیہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ طالبان امریکی اور نیٹو افواج کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی تلاش میں ہیں۔ تاہم دہشت گرد تنظیم نے کہا تھا کہ وہ مخالفین سے انتقام نہیں لے گی۔ رپورٹ اقوام متحدہ کے خطرے کی تشخیص کے مشیروں نے تیار کی ہے اور اے ایف پی نے دیکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم کے پاس ان افراد کی ابتدائی فہرست ہے جنہیں وہ گرفتار کرنا چاہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS