سابق افغان فوجی افسر پر تشدد کی ویڈیو وائرل

0
image:timesnow

کابل: (یو این آئی) طالبان کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں طالبان ایک سابق افغان فوجی افسر پر تشدد کرتے نظرآ رہے ہیں۔ طلوع نیوز میں منگل کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس فعل کو حکومت میں آنے کے بعد ماضی میں طالبان کی


جانب سے اپنے کیے گئے اقدامات کے لیے مانگی گئی عام معافی کے منافی قراردیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار سید باقر محسنی نے کہا کہ سابقہ ​​حکومت سے روابط رکھنے والوں سے اس طرح کی حراست میں پوچھ گچھ مستقبل میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ طالبان کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد یہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ طالبان کے سینئر رکن انس حقانی نے پیر کو مقامی لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا اور کسی کے خلاف ذاتی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ طالبان نے ابھی تک وائرل ویڈیو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS