نواز شریف کو ملک واپس لائےگی حکومت:فواد چودھری

0
image:geo.tv

اسلام آباد: (یواین آئی) پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے منگل کو کہا کہ حکومت جلاوطنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملک واپس لائے گی۔ پاکستانی روزنامہ ڈان نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ ” نواز شریف کبھی بھی رضاکارانہ طور پر ملک واپس نہیں آئیں گے ۔ حکومت برطانیہ کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدے کو حتمی شکل دئے جانے کے بعد انہیں واپس ملک لائے گی۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS