طالبان کسی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم نہیں کرنا چاہتی؟

0
image:indiatoday.in

کابل: (یو این آئی) جنگجو تنظیم طالبان نے جمعرات کو ان افواہوں کو خارج کر دیا جن میں کہا جا رہا ہے کہ طالبان حکومت کسی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں قائم کرنا چاہتی ہے اور کہا کہ وہ ہر کسی کے ساتھ بہتر سفارتی اور تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تنظیم نے کبھی نہیں کہا کہ وہ کسی ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرنا چاہتی ہے۔ تنظیم ایسی کسی بھی افواہ کو خارج کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا،’اسلامی امارات تمام ممالک کے ساتھ بہترسفارتی اور تجارتی رشتے چاہتی ہے۔ ہم نے کہا کہ ہم کسی ملک سے تجارت نہیں کریں گے۔ اس بابت جو افواہیں پھیلائی گئی ہیں، وہ سچ نہیں ہیں اورہم اسے خارج کرتے ہیں‘۔
مجاہد نے کہا،’ہم ایسی ہر افواہ کو خارج کرتے ہیں جو سچ نہیں ہیں‘۔ غور طلب ہے کہ ملک کے 102 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج اسلامی امارات افغانستان‘کی تشکیل کا اعلان کیا۔ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS