وزارت داخلہ نے لو فلور بس خرید کے معاملے کی سی بی آئی تفتیش کی سفارش کی

0
Image: Hindustan Times

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خریداری اور سالانہ دیکھ بھال کنٹریکٹ کے معاملے میں خامیوں کی قومی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے روکنے کی سفارش کی ہے۔ وزارت نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انل بیجل کے ذریعے تشکیل کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کروانے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں خرید اور دیکھا بھال کنٹریکٹ میں کچھ خامیوں کی بات کی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل چیف گووند موہن نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگا ہ کروایا ہے۔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خرید کے لیے 850 کروڑ روپیے کا کنٹریکٹ کیا تھا جبکہ 12 برسوں تک اس کے سالانہ دیکھ بھال کے 3412 کروڑ روپیے کا کنٹریکٹ کیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ اس سودے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے لمبے عرصے سے سوال اٹھا رہی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS