پاکستان: جلوس کے دوران دھماکے میں تین افراد کی موت، 50 زخمی

0

ماسکو: (یو این آئی/اسپوتنک) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جمعرات کو شیعہ مسلمانوں کے جلوس میں سخت دھماکے میں تین افراد کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ اسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ شیعہ مسلمانوں کا جلوس پنجاب کے بہاول نگر شہر میں نکالا جارہا تھا۔ اسی دوران زبردست دھماکے کے سبب کم از کم تین افراد کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ قبل ازیں اے پی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا تھا کہ دھماکے میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS