سپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی پر فیصلہ محفوظ کر لیا، تنازع میں پی ایف آئی کی سازش کا ذکر

0

نئی دہلی (ایجنسی) سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں 10 دن تک میراتھن سماعت کی اور اب فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے اس کیس کی مسلسل سماعت کی اور اس دوران دونوں فریقوں کی دلیلیں سنیں۔ آج ایک بار پھر اس معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان زوردار بحث ہوئی اور شدت پسند تنظیم پی ایف آئی کا ذکر بھی سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS