این آئی اے کی دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف ملک گیر چھاپے ماری

0

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز مشتبہ دہشت گردی فنڈنگ لنک کے خلاف ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب تک کئی ایجنسیوں نے دس ریاستوں میں چھاپے ماری کی اور پی ایف آئی کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ دہلی، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش، کرناٹک اور بہار میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پی ایف آئی کے مشتبہ کارکنوں کو دہلی کے شاہین باغ اور لکھنؤ کے اندرا نگر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ایجنسی نے اس ہفتے کے شروع میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ این آئی اے نے پی ایف آئی کارکنوں کے خلاف درج ایک معاملے میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کئی مقامات پر تلاشی لی۔ یہ لوگ مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے تربیتی کیمپ قائم کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS