خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک، نصف درجن زخمی

0
image:DW

موغادیشو : (یو این آئی/ژنہوا) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 6 دیگرزخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے فگاہ چوک کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گھس کرخود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے موغادیشو کے فگاہ جنکشن پر ایک ہولناک دھماکے کی آواز سنی۔ عبدالرحمن محمد نامی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’’دھماکہ بہت شدید تھا اور میں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جاتے دیکھا‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS