خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانا چھٹی جوش وعقیدت کے ساتھ منائی گئی

0
image:Khwaja Moinuddin Chishti

اجمیر : (یو این آئی) راجستھان میں خواجہ کے شہراجمیر میں اسلامی کیلنڈر کے ماہ ربیع الاول کو خواجہ معین الدین حسن چشتی کی ماہانا چھٹی آج درگاہ احاطے میں شان وشوکت اورجوش وعقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ کورونا سے ملنے والی حکومتی چھوٹ کے بعد درگاہ شریف میں عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ درگاہ شریف کے احاطہ نور میں صبح نو بجے قرآن شریف کی تلاوت کے ساتھ چھٹی کا پروگرام ہوا۔ خدام خواجہ نے شجرہ خوانی، نعت اورمنقبت پیش کئے۔ فاتحہ کے بعد صلاۃ سلام کے ساتھ دعامیں ہزاروں ہاتھ غریب نواز کی جانب سے اٹھ گئے اورتمام لوگوں نے ملک میں امن وامان، اخوت، خوشحالی اورممکنہ وبا سے نجات کی دعاکی۔ چھٹی کے موقع پر ایک گھنٹہ کے پروگرام میں درگاہ مکمل طور پر بھری نظرآئی اوردرگاہ بازارمیں بھی زائرین کاہجوم رہا۔ 19 اکتوبر کو پیغبر محمد صاحب کی یوم پیدائش جشن عید میلادالنبی (بارہ وفات) مذہبی روایت کے مطابق منائی جائے گی۔ اس موقع پر پوری درگاہ کو روشنی سے سجانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS