مہاراشٹر : فائنل ائیر کے امتحانات گھر سے طالب علم دے سکیں گے

0

پونے (ایجنسی):مہاراشٹر حکومت کورونا وائرس (کووڈ۔19)بحران کے پیش نظر طالب علموں کو ان کے گھروں سے آخری سال(یونیورسٹی)کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے گی۔ریاست کے اعلیٰ اور ٹیکنیکل تعلیم کے وزیر ادے سامنت نے منگل کو اس معاملے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایاکہ اس معاملے میں آخری فیصلہ دو تین دنوں میں کیا جائے گا۔پیشہ ور اور غیر پیشہ ور کورسوں کے امتحانات اکتوبرکے ابتدا میں شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ ریاستی حکومت نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے امتحان کے عمل کو پورا کرنے کے لئے امتحانات کی تاریخ 10 نومبرتک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ سامنت نے بتایا کہ زیادہ تر وائس چانسلروں نے امتحانات کی تاریخ ایک ماہ تک (31 اکتوبر تک)بڑھانے کا مشورہ دیا ہے ۔ جبکہ کچھ وائس چانسلروں نے امتحانات سے متعلق عمل کو پورا کرنے کے لئے اس کی تاریخ 10 نومبر تک بڑھانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے وبا کے پیش نظر کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ امتحانات کے لئے کچھ طالب علموں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دینے کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس مسئلہ پر وائس چانسلروں کے درمیان عام رضامندی ہوگئی ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد امتحانات کے عمل کو محفوظ ختم کرانے کے لئے وائس چانسلروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ کوروناسے سب سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹرمیں اب تک 7,92,541 لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد 510 سے بڑھ کر 1,94,399 ہوگئی ہے اور 184 لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24,583 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 11,158 لوگ انفیکشن سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5,73,559 ہوگئی ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ سرگرم معاملے اسی ریاست میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS