رہائی کے بعد ،ڈاکٹر کفیل نے کہا ،یوپی حکومت ،’بچوں کی طرح ضد’کررہی ہے

0

نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے تقریبا 12 گھنٹے بعد ، ڈاکٹر کفیل خان بالآخر منگل کے روز دیر سے  متھرا جیل سے رہا ہوئے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد ، ڈاکٹر کفیل خان نے ایک نیوز چینل  سے گفتگو میں بتایا کہ گذشتہ 7 ماہ میں ان کا وقت جیل میں کتنا مشکل تھا۔ ڈاکٹر کفیل خان کے مطابق ، جنوری میں جب انھیں گرفتاری کے بعد جیل لے جایا گیا تو انہیں پہلے پانچ دن تک بری طرح سے تشدد کیا۔ ان کے مطابق نہ تو کھانا ملا اور نہ ہی پانی دیا گیا ، اسی طرح کچھ عجیب و غریب سوالات بھی پوچھے گئے۔ رامائن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پڑھا ہے کہ بادشاہ کو راج ھرم کی پیروی کرنا چاہئے ، اس کو  راج ہٹ نہیں کرنا چاہئے،لیکن یہاں میرا راج ہٹ  ہورہا  ہے۔ یوپی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے ،کفیل خان نے کہا کہ جو تقریر اشتعال انگیز کی گئی تھی اور میرے خلاف کارروائی کی گئی تھی وہ دسمبر 2019 تھی اور مجھے 29 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس بیچ کے دوران،مجھے معلوم نہیں تھا کہ میری تقریر کو اشتعال انگیز قرار دے کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اور نہ ہی مجھ سے کسی قسم کے سوالات پوچھے گئے تھے۔
ڈاکٹر کفیل نے کہا کہ گورکھپور اسپتال میں اس کیس کے سلسلے میں 23 جنوری کو مجھ کو دوسری  جانچ میں کلین چٹ ملی۔ اس کے بعد، حکومت مشتعل ہوگئی اور مجھ پر اس طرح کا سلوک کیا کہ میں ایک دہشت گرد ہوں۔ انہوں نے یہ سوال پوچھا کہ کیا بچوں کو بچانا دہشت گردی ہے؟
ڈاکٹر کفیل گذشتہ سال علی گڑھ میں ترمیم شدہ شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت قریب ساڑھے سات ماہ تک متھرا جیل میں بند تھے۔ چیف جسٹس الہ آباد ہائی کورٹ جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس سومترا دیال سنگھ کے بنچ نے کفیل کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS