میدنتا اسپتال کے ڈاکٹر نے آٹھویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

0

گروگرام: ابھی حال ہی میں دہلی کے ایمس کے دو ڈاکٹروں نے بھی خودکشی کرلی تھی۔ گروگرام کے سیکٹر 47 میں واقع ہیوو سوسائٹی میں رہنے والے میدنتا اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے 8 ویں منزل پر واقعہ اپنے فلیٹ سے کود کر خودکشی کرلی۔ ہلاک ہونے والے ڈاکٹر کا نام سوجیت ہے اور وہ نیپال کے رہنے والے تھے۔ پچھلے کچھ سالوں سے وہ میدنتا اسپتال میں کام کر رہے تھے۔ موقع سے کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا ہے۔ گروگرام پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ، جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کے لواحقین کو اطلاع دی گئی ہے۔
متوفی سوجیت پچھلے تین سالوں سے میدنتا اسپتال میں لیور کے سرجن تھے۔ اطلاعات کے مطابق،ان کی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں اور وہ مغربی بنگال میں ہیں۔ ڈاکٹر کی ایک چھ سالہ بیٹی بھی ہے ،جو اپنی نانی کے ساتھ رہتی ہے۔ اس معاملے میں،شوہر اور بیوی کے مابین تنازعہ کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔
اطلاعات  کے مطابق ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم بیوی سے جھگڑے کی بات سامنے آرہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کے  گھر  والوں کو اطلاع دی گئی ہے۔ گروگرام پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS