طالبات کی معلومات شیئر کی گئیں،پولیس میں شکایت درج

0
https://www.firstpost.com/

منگلورو، (پی ٹی آئی) : کرناٹک کے اڈوپی میں واقع کالج میں حجاب پہننے کے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والی 6 مسلم لڑکیوں کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ کچھ لوگ ان کی بیٹیوں کی نجی جانکاری سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
اڈوپی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) این وشنووردھن سے کی گئی شکایت میں سرپرستوں نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو عوامی طور پر لڑکیوں کا موبائل فون نمبر سمیت نجی جانکاری شیئر کر رہے ہیں۔ سرپرستوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ شرارتی عناصر اس جانکاری کا استعمال لڑکیوں کو دھمکانے کے لیے کر سکتے ہیں۔ وشنو وردھن نے بتایا کہ لڑکیوں کے والدین نے معاملے میںتحریری شکایت کی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارم پر دستیاب ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں اور جانکاری موصول ہونے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS