جے این یو معاملے پر بہاراسمبلی کے گیٹ پر احتجاج

0

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج مستقل جاری ہے۔ وہیں جے این یو طلباء کے احتجاجی مظاہروں کا اثر دیگر ریاستوں میں بھی دکھنے لگا ہے۔
آج بہار اسمبلی کے گیٹ پر جے این یو طلباء کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔
جے این یو معاملے پر بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے احتجاج کیا ہے۔ اور برسراقتدار حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو اتحاد کی حکومت ہے اور نتیش کمار وزیر اعلیٰ ہیں۔ جب کہ حزب اختلاف میں راشٹریہ جنتا دل اور دیگر جماعتوں نے جے این یو مسئلے پر احتجاج کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS