ریاستوں کےپاس 1.82 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب

0
image:medicalxpress.com

نئی دہلی : (یواین آئی) ملک کی ریاستوں اور مزکر کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی 1.81 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہیں۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 22.77 کروڑویکسین مفت اور براہ راست خرید کے ذمرے میں دستیاب کرائی گئی ہے ۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے پاس ابھی 1.81 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیں چار لاکھ 86 ہزار 180 ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی ۔ یہ ویکسین اگلے تین دن میں ریاستوں کو مل جائے گی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS