کار اور لاری کے آپسی تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک،دو زخمی

0

الپوزہ: (یو این آئی) کیرالہ کے الپوزہ ضلع میں ہفتہ کے روز نیشنل ہائی وے پر واقع قائمکلم کے نزدیک ایک کار اور لاری کے درمیان آپسی تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مہلوکین کی شناخت عائشہ فاطمہ (25) ،ریاض (27) ،بلال (5) اورانی کٹن (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے اجمی (23) اورانشد (27) کو وندنم میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
پولیس معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS