ملک کے تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر سےمتجاوز

0

نئی دہلی: (یو این آئی) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا جس سے ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں پہلی بار پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی۔
دہلی اور کولکتہ میں بھی پیٹرول 94 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے ، جبکہ ممبئی میں ڈیزل 92 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 100.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بڑے شہر میں یہ 100 روپے سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 30 پیسے اضافے کے بعد 92.17 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
قومی دارالحکومت میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔ آج ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 93.94 روپے اور ڈیزل کی قیمت 84.89 روپے فی لیٹر تھی۔
گزشتہ 04 مئی سے اب تک ان کی قیمتوں میں 15 دن اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں 11 دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 3.54 روپے اور ڈیزل 4.15 روپے مہنگا ہوچکا ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS