ایس ایس سی اور سی گی ایل 2019 رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ

0

نئی دہلی: ایس ایس سی، سی جی ایل 2019 کے لیے رجسٹریشن کی آج بروز پیر آخری تاریخ ہے۔ جن لوگوں نے ابھی تک درخواست فارم پر نہیں کیا ہے وہ جلد سے جلد کریں۔
امیدوار آفشیل ویب سائٹ ’ssc.nic.in‘ پر درخواست پر کرکے سبمٹ کرسکتے ہیں۔ اور جن امیدواروں نے اپلیکیشن فارم بھر لیا ہے اور فیس جمع نہیں کی ہے تو 27 نومبر تک فیس جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایس ایس سی اور سی جی ایل کا امتحان 3 ٹائر میں ہوتا ہے۔ ٹائر 1 کا امتحان 3 مارچ تا 11 مارچ 2020 تک ہوگا۔ ٹائر 1 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ٹائر 2 میں حصہ لینا ہوگا۔ اور جو ٹائر 2 میں کامیاب ہوں گے انہیں ٹائر 3 کا امتحان دینا ہوگا۔ ٹائر 2 اور ٹائر 3 کا امتحان 22جون تا 25 جون 2020 کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS