ایس ایس سی 2017کا فائنل ریزلٹ جاری ہوا

0

اسٹاف سلیکشن کمیشن نے جوائنٹ گریجویٹ سطح کی تقرری 2017 سی جی ایل کا فائنل ریزلٹ جاری کردیا ہے۔ امیدواروں کا نتیجہ ایس ایس سی کی آفیشیل ویب سائٹ ss.nic.in پر جاری کیا گیا ہے۔ لہٰذا ایس ایس سی کے امیدوار اپنا ریزلٹ اس ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔
اس تقرری سے 8120 امیدواروں کو روزگار ملے گا۔ اس تقرری میں مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں گریجویشن سطح کی ڈگری رکھنے والوں کو 32 مختلف عہدوں پر تقرر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیپر لیک ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، اور عدالت کی ہدایت پر سی بی آئی تفتیش کی وجہ سے تقرری دو برسوں تک روک دی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد9مئی کو ٹائر2 کا ریزلٹ جاری کیا گیا تھا۔ تحریری امتحان میں ملک بھر کے 35990امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔اور تمام کاغذی کاروائیوں کے بعد کمیشن نے فائنل ریزلٹ جاری کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS