گاندھی خاندان کی بڑھ سکتی ہے پریشانیاں محکمہ انکم ٹیکس کھول سکتاہے100کروڑ کی فائیل

0

کانگریس کا ستارہ گردشوں میں چل رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک کانگریس لیڈران کی مشکلوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
اب خبر یہ آرہی ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔اطلاع کے مطابق کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف100کروڑ روپے ٹیکس کی فائیل کھل سکتی ہے۔
دراصل ’ینگ انڈیا‘ کو گاندھی خاندان نے غیر منافع بخش تنظیم بتایا ہے۔ جس کے مد نظر گاندھی خاندان کے اس دعوے کو ٹیکس ٹربیونل نے خارج کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس نے ینگ انڈیا کو لون دیا تھا، اور اب کانگریس کو انکم ٹیکس سے ملنے والی رعایت ختم ہوسکتی ہے۔کیوں کہ کمپنیوں کی مدد کرکے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی ’ینگ انڈیا‘ کے ڈائریکٹر ہیں، اور سونیا گاندھی کے پاس36فیصد اور راہل گاندھی کے پاس36فیصد کی حصہ داری ہے۔
دوسری جانب موتی لال وورا اور آسکر فرنانڈیز کے پاس600شیئر ہیں۔ان تمام معاملات کے پیش نظر محکمہ انکم ٹیکس نے اسی سال جنوری میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس بھیجا تھا، اور100کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرنے کو کہا تھا۔محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق گاندھی خاندان نے جو ریٹرن فائیل کیا تھا، اس میں300کروڑ روپے کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔لہٰذا اس معاملے کی فائیل دوبارہ کھل سکتی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS