سری نگر: (یو این آئی) سری نگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں اتوار کی دوپہر کو ہونے والے گرینیڈ حملے میں شدید زخمی ہوئی نو عمر لڑکی پیر کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گئی اس طرح اس حملے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں اتوار کی دوپہر کو ہونے والے گرینیڈ حملے میں زخمی ہوئی لڑکی پیر کی صبح قریب آٹھ بجے یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔نو عمر لڑکی کی موت کے ساتھ اس حملے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔ اس گرینیڈ حملے میں 65 سالہ محمد اسلم مخدومی ولد محمد امین ساکن نائد کدل مخدوم منڈو سری نگر گذشتہ روز ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ہری ہائی اسٹریٹ میں اتوار کے روز قریب ساڑھے چار بجے ایک گرینیڈ حملہ ہوا جس میں ایک شہری کی موت جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت زائد از تیس دیگر شہری زخمی ہوئے تھے۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وادی کی سیاسی جماعتوں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.