ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 55 ہزار سے کم

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے کمی کے درمیان ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 55 ہزار پر آ گئی ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4362 نئے کیسز اور 66 مریضوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 9620 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,23,98,09 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5324 سے گھٹ کر 54,118 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے مزید 66 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر5,15,102 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.20 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.68 فیصد اور وائرس کی شرح 0.13 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 14,968 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3033 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 64 لاکھ 30 ہزار 941 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 66 ہزار 180 ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS