سری لنکائی کرکٹروں نے انگلینڈ دورہ سے پہلے معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کیا

0
image:yedekha.in

کولمبو: (یو این آئی) سری لنکائی کرکٹروں نے انگلینڈ کے دورہ سے پہلے مرکزی معاہدہ میں شفافیت کے مبینہ کمی کے سبب معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔
سری لنکائی کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ گریڈیشن کے لئے استعمال کئے گئے ریٹنگ سسٹم میں وضاحت کی صاف کمی ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے مئی میں اپنے معاہدہ کرکٹرز کو برقرار رکھنے کے لئے پانچ پوائنٹ گریڈنگ نظام کا اعلان کیا تھا جس میں کارکردگی پیمانہ (50)، فٹنس (20)، لیڈرشپ (10)، پروفیشنلزم (10) اور مستقبل کی صلاحیت (10) میں سے پوائنٹ ملنے تھے۔
کھلاڑیوں کے چار گریڈ اے، بی، سی اور ڈی کے گریڈ ملنے تھے اور ہر گریڈ کو پھر تین سب سیکشن میں تقسیم کیا جانا تھا۔کھلاڑیوں کو معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے تین جون آخری تاریخ مقرر کی گئی لیکن کھلاڑیوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور اپنے اسٹینڈ پر قائم رہے۔
سری لنکا کو نوجون کو انگلینڈ کے دورہ پر جانا ہے جس میں اسے تین ون ڈے اور تین ٹی۔20مقابلے کھیلنے ہیں۔ سری لنکا کا انگلینڈ دورہ 23جون سے شروع ہونا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS