اسپائس جیٹ کی 12 سے26 جولائی کے درمیان متحدہ عرب امارات کے لئے پروازیں

0

نئی دہلی: ہوائی سروس کمپنی اسپائس جیٹ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لئے 12 سے 26 جولائی تک ہوائی سروس چلائے گی اور اس کے لئے ٹکٹ کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔
اسپائس جیٹ کے جہاز دہلی، ممبئی، کوزی کوڈ اور کوچی سے یو اے ای کے راس الخیمہ ہوائی اڈے کے لئے پرواز کریں گی۔ وہاں سے مسافر دوبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے کے لئے اسپائس جیٹ کی بس میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔
اسپائس جیٹ کی اس پرواز میں صرف وہی مسافرسفر کرسکتے ہیں جن کے پاس یو اے ای کا آئی سی اے یا جی ڈی آر ایف اے منظو رشدہ ہو۔ ان مسافروں کے لئے سفر سے پہلے اپنے پاس کووڈ نگیٹیو رپورٹ رکھنا اور موبائل میں الحصن یو اے ای ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے۔
کووڈ۔19 کی جانچ رپورٹ سفر سے چار دنوں یعنی 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے۔ ان جہازوں پر صرف یو اے ای جانے والے مسافر ہی سفر کرسکتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS