مرکزی وزارت داخلہ نے اس طرح کی کوئی کمیٹی قائم نہیں کی

0

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے کہاکہ کورونا وبا کے پیش نظر اس کی طرف سے جاری مختلف معیاری آپریٹنگ کار کے نفاذ کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق نوٹس جعلی ہے اور کوئی کمیٹی قائم نہیں گئی ہے۔
وزارت نے ٹوئٹ کرکے گزشتہ کچھ دنوں سے وائرل ہورہے اس نوٹس کی فوٹو بھی ڈالی ہے اورا سے جعلی قرار دیا ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔ 19وبا کے لئے نگرانی کمیٹی قائم کرنے کا دعوی کرنے والا یہ نوٹس جعلی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اس طرح کی کوئی کمیٹی قائم نہیں کی ہے۔ فیک نیوزاورافواہوں سے ہوشیار رہیں۔
ٹوئٹ کے ساتھ پوسٹ کئے گئے 12 جو ن کے فرضی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور ان سے منسلک امور کے حل کے لئے نگرانی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی میں شامل 15اراکین کے نام بھی اس میں دیئے گئے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS