بلغاریہ کا جنگی طیارہ ریڈار سے غائب، تلاش مہم جاری

0
image:theeconomictimes

صوفیہ: (اسپوٹنک) بلغاریہ میں فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ بدھ کو ایک تربیتی پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہوگیا۔
بلغاریہ نیشن ٹیلی ویژن (بی این ٹی) نے وزارت دفاع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
بی این ٹی کے مطابق میگ۔ 29 لڑاکا طیارہ بدھ کو صبح 00:45 بجے ریڈار سے لاپتہ ہوگیا۔ اس کے فورا بعد ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اس سرچ آپریشن میں بحریہ ، بارڈر پولیس اور ائر فورس شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS