زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کے لئے یوگی حکومت ذمہ دار : کانگریس

0
image:patrika

لکھنؤ :(یو این آئی) اتر پردیش میں شراب کی غیرقانونی تجارت اور اس کے استعمال سے مسلسل ہونے والی اموات کے لئے یوگی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے، کانگریس نے بدھ کے روز ریاست بھر میں احتجاج و مظاہرہ کیا اوراس میں ملوث قصوروار افسران کے خلاف سخت کارروائی اورمتاثرین کنبوں کو مالی مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹرمیں منعقد دھرنے سے خطاب کرتےہوئے،ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دور میں،غیر قانونی طور پر جعلی شراب کے کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شراب کا استعمال کرنے سے 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں،لوگوں کےگھر برباد ہوچکے ہیں،لیکن شراب مافیا بے خوف ہوکر شراب کے کاروبار میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نگر،اعظم گڑھ کے واقعہ کے بعد علی گڑھ میں جس طرح سے 106 سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت شراب مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے اور انہیں حکومت سے مکمل تحفظ حاصل ہے۔ اتنی ساری اموات کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر ایکسائز کو برخاست کیا جانا چاہئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS