ممبئی کی پہلی بارش، معمولات زندگی متاثر

0
image:https://www.moneycontrol.com

ممبئی:ممبئی سمیت مہاراشٹر کے بیشتر علاقوں میں گھن۔گرج چمک کے ساتھ مانسون کی پہلی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے سربراہ جینتا سرکارنے مانسون کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھی خبر ہے اورجنوب مغربی مانسون ممبئی،تھانے اور پالگھر میں 9 جون کو دستک دے چکا ہے۔
مانسون کے ولساڑگجرات ،ناگپسور مہاراش اور پھر مشرقی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔مہاراشٹر میں آئندہ دو تین دن مانسون اپنا جلوہ دکھائے گا۔
آج صبح سویرے سے ممبئی کے شہری اور نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور صبح 9اور 10 بجے کے درمیان بجلی کوندنےکے ساتھ بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے لگی اور چارپانچ گھنٹوں سے سلسلہ جاری ہے۔
دفتر موسمیات قلابہ کے مطابق جنوبی ممبئی میں 77.4 ملی۔میٹر اور سانتا کروز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59.6ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
سینٹرل ریلوے کے سی پی آر اوشیواجی ستار نے مطلع کیا کہ مضافات میں بھاری بارش کی وجہ سے چونابھٹی اور سائن -کرلا کے درمیان پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔احتیاطی طورپر ریلوے نے سی ایس ایم ٹی اور تھانے کے درمیان میں لیائن کی۔لوکل سروس بند کردی گئی ہے ۔اور شیواجی مہاراج ٹرمنس اور واشی۔کے درمیان آج صبح ساڑھے 10 بجے ہاربر لائن کی سروسز معطل کردی گئی ہے۔
شیواجی ستار کے مطابق ٹرانس ہاربر اور بی ایس یو(ارن) کیسرویز معمول کےمطابقجاریہیں۔تھانے اور کرجت،کسارا اورواشی پنیویل کے درمیانلوکلخدمات جاری ہیں۔
بی ایمسی کے دعوے ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوچکا ہے۔سڑک پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔توکتے طوفان کے پندرہ دنوں بعد شہری زندگی ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے۔
ویسٹرنریلوے کے ترجمان سمیت ٹھاکرکے مطابق وڈالا علاقے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے شیواجی ٹرمینس اور اندھیری کے درمیان لوکل سروس معطل کی گئی۔ہے۔ویسٹرن اور ایسٹرن ہائی وے پر ٹریفک جام ہے۔مہاراشٹرحکومت اور بی ایم سی حکام نے پہلےہی متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS