ضرورت مند کی مدد کرنا بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بننے سے زیادہ بہتر : سونو سود

0
image:in.pinterest.com

ممبئی : (یو این آئی) ہندی فلموں کے مشہور اداکار سونو سود کا کہنا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے بجائے
ضرورت مندوں کی مدد کرنا کہیں زیادہ بہتر کام ہے۔
سونو سود ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے پہچانے جاتے ہیں ۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بھی سونو سود غریبوں ،
مسکینوں ، مزدوروں اور طلبا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔سوونو سود ہزاروں لوگوں کی مدد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ
بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے بجائے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا کہیں بہتر کام ہے۔
سونو سود نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’’آدھی رات کو بہت ساری کالز کے بعد اگر آپ ضرورت مندوں کے لئے بستر ،کچھ لوگوں
کے لئے آکسیجن کا بندوبست کرپاتے ہیں اور ان کی جانیں بچا پاتے ہیں تو قسم سے … یہ 100 کروڑ والی فلم کا حصہ بننے


سے لاکھوں گنا زیادہ اطمینان بخش ہوتا ہے ۔ ہم سو نہیں سکتے جب اسپتال کے باہر بستر کے لئے لوگوں کی لائنیں لگی ہوں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS