ایک دجن عوامی نمائندے بھی آئے کورونا کی دوسری لہر کی زد میں

0

جےپور: (یواین آئی) راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ریاست کے دو وزرا،ارکان پارلیمنٹ اور کئی اراکن اسمبلی سمیت ایک درج عوامی نمائندے بھی اس کی زد میں آچکے ہیں۔
ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ بڑھنے سے آج جھالاواڑ – باراں رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ بھی کورونا سے متاثر ہوگئے۔ریاستی کانگریس صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا منگل کو کورونا متاثر پائے جانے پر اپنے گھر پر ہی قرنطینہ میں ہیں۔ اس سے پہلے وزیر مملکت برائے صحت سبھاش گرگ بھی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔
اس سے پہلے بھیلواڑا رکن پارلیمنٹ سبھاش بہڈیاں،سابق اسمبلی اسپیکر اور کانگریس رکن اسمبلی دیپیندر سنگھ شیکھاوت،رکن اسمبلی امین کاغذی،کرشنا پونیا ،ریٹا چودھری ،رام نیواس گاوڑیا ،پانا چند میگھوال،گوپال باہیتی اور پرتھوی راج مینا کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔
ان عوامی نمائندوں کےعلاوہ راجستھان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے کمیشن کی صدر سنگیتا بینی وال بھی کورونا متاثر ہوچکی ہیں۔
اس سے پہلے گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں ریاست کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر کرن مہیشوری،رکن اسمبلی کیلاش تریویدی اور گجیندر سنگھ شیکھاوت کی موت ہوگئی جبکہ ریاست میں قریب آدھا درجن وزیر کورونا کی زد میں آ گئے تھے۔ ان میں میڈیکل کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما ،کوآپریٹو کے وزیر اودے لال انجنا،نقل و حمل کے وزیر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس ،وزیر توانائی بی ڈی کلا وغیرہ شامل تھے۔سابق نائب وزیراعلی سچن پائلٹ بھی اس کی زد میں آچکے ہیں۔
ان کے علاوہ بی جےپی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ستیش پونیا، مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال اور کیلاش چودھری بھی کورونا پازیٹو آچکے ہیں۔اس دوران کئی رکن اسمبلی بھی کورونا کی زد میں آئے تھے۔
ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ جاری ہے اور 16 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے لگے ہیں اور ایک دن میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 121 تک پہنچ چکی ہے۔ ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS