ٹیلی گرام ایپ کے ذریعہ کریں گے سونو سود کورونا مریضوں کی مدد

0

ممبئی: (یواین آئی) مشہور اداکار سونو سود ٹیلی گرام ایپ کے ذریعہ کورونا متاثر مریضوں کی مدد کےلئے آگے آئے ہیں۔
کورونا کی وبا کی وجہ سے سے ہورہی مشکلوں کے بیچ سونو سود مسیحہ کی طرح ابھرے ہیں۔ سونو سود کورونا انفیکشن سے
صحت مند ہو چکے ہیں۔ وہ آج بھی لوگوں کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔ سونو سود نے لوگوں تک مدد پہنچانے کےلئے ایک اور ذریعہ
بنا دیا ہے۔ سونو سود نے ٹیلی گرام ایپ پر ایک گروپ بنایا ہے،جس کے ذریعہ سے وہ ملک بھر میں ضرورت مند لوگوں تک مدد پہنچا
سکیں گے۔


سونو سود نے اس کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے معلومات دی ہے۔ سونو سود نے ملک کے عوام سے کووڈ فورس جوائن کرنے کی
اپیل کرتے ہوئے لکھا،’’اب پورا ملک ساتھ آئے گا۔

https://www.instagram.com/p/CODd5qEgZD6/?utm_source=ig_web_copy_link

جڑئے میرے ساتھ ٹیلی گرام چینل پر’انڈیا فائٹس ود کووڈ‘پر ہاتھ سے ہاتھ
ملائیں گے۔ ملک کو بچائیں گے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS